امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور
چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی دونوں ممالک
کے مقابلے میں امریکہ کی معیشت 'مر' رہی ہے۔ آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے آج ڈیموکریٹک پارٹی کی
امیدوارمحترمہ ہیلری کلنٹن کے
ساتھ تیسری اور آخری بحث (پریسڈینشیل ڈبیٹ)
کے دوران ٹرمپ نے ہندوستان کی تیز شرح نمو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ
آٹھ فیصد کی جی ڈی پی (مجموعی گھریلو مصنوعات) کی شرح سے آگے بڑھ رہا ہے
اور امریکہ ایک فیصد کی شرح کے ساتھ 'مر' رہا ہے۔ انہوں نے کہا "حال ہی میں نے ہندوستان کے چند نمائندوں سے ملاقات کی ہے ۔